Welcome To Qalm-e-Sindh

“اگر سونا خریدنا ہے؟ تو پہلے جیب دیکھیں، پھر آسمان”

کراچی: عالمی معیشت میں غیر یقینی کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے تک پہنچ چکا ہے، جب کہ 10 گرام سونا 2 لاکھ 90 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 3218 ڈالر فی اونس تک بڑھ گئی ہے، جس سے سونا خریدنا عام پاکستانی کی پہنچ سے باہر ہو گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق، سونے کی قیمتوں میں اس اضافے کی وجہ عالمی معاشی بحران اور سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی مانگ ہے۔اب سونا خریدنے کے لیے جیب میں پیسے ہونے کا تو سوال ہی نہیں، بلکہ قیمتوں نے اسے ایک خواب بنا دیا ہے۔ اس صورتحال میں عوام کے لیے سونا خریدنا تقریباً ناممکن ہو چکا ہے۔

Related Posts