راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پیش آنے والے ہولناک واقعے میں قیدی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے چار ملزمان کو عدالت نے سخت سزا سنائی ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے چاروں مجرموں کو دو دو بار سزائے موت کے ساتھ 20 لاکھ روپے ہرجانے اور 8 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔
یہ سنگین واقعہ جنوری 2024 میں پیش آیا تھا جب ملزمان نے جیل میں اپنے ہی ساتھی قیدی پر ظلم کے انتہا کرتے ہوئے اس پر اجتماعی زیادتی کی اور بعد ازاں اسے قتل کر دیا۔ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کی مدعیت میں تھانہ صدر بیرونی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔عدالت کے فیصلے نے اس واقعے پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سنجیدگی کا اظہار کیا ہے، جبکہ ملزمان کو کڑے قانون کے تحت سخت سزا دیکر انصاف فراہم کیا گیا ہے۔