Welcome To Qalm-e-Sindh

اپٹما کا 100 ارب روپے کی سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ، بجلی سستی کرنے پر زور

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر شعبوں کو دی جانے والی 100 ارب روپے کی سبسڈی فوری ختم کی جائے اور صنعتی شعبے کے لیے بجلی کا نرخ 9 سینٹ فی یونٹ مقرر کیا جائے تاکہ پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات عالمی منڈی میں مسابقت قائم رکھ سکیں۔ چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے بجٹ سے قبل اہم مطالبات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بی ٹو بی گیس خریداری، ایل این جی درآمد اور ایکسپورٹ فسیلیٹیشن اسکیم کی بحالی کی اجازت دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو برآمدی صنعت کو ناقابل تلافی نقصان ہو سکتا ہے۔ اپٹما نے نئی سرمایہ کاری پر ٹیکس کریڈٹ اور مقامی کپاس و بنولا پر سیلز ٹیکس کے خاتمے کا بھی مطالبہ کر دیا۔

Related Posts