Welcome To Qalm-e-Sindh

اپنی ذاتی کارکردگی سے کافی مطمئن ہوں: حسن علی

کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ وہ اپنی حالیہ کارکردگی سے مطمئن ہیں اور دوبارہ قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے پُرعزم ہیں۔ ایک خصوصی گفتگو میں حسن علی کا کہنا تھا کہ این سی اے میں رہ کر بولنگ کی خامیوں کو دور کیا، فٹنس اور ڈائٹ پر بھرپور محنت کی، جبکہ انجری کے دوران ملنے والے وقت کو اپنی تکنیک بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ کھانے پینے کے معاملے میں اب ڈسپلن لے آیا ہوں، حالانکہ ہم پراٹھے کھا کر بڑے ہوئے ہیں، لیکن اب پروفیشنل سطح پر ڈائٹ کا خیال رکھنا ضروری ہو گیا ہے۔حسن علی پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل نے نہ صرف اُنہیں بلکہ بہت سے پاکستانی ٹیلنٹ کو نکھارنے کا موقع دیا، اور دنیا کے ٹاپ کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے سے اعتماد میں اضافہ ہوا۔فاسٹ بولر نے کہا کہ جب بھی ٹیم سے باہر ہوتا ہوں تو سب سے پہلا ہدف ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کر کے واپسی کا دروازہ کھٹکھٹانا ہوتا ہے، جیسا کہ پہلے بھی کیا۔ آخر میں ان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ میں اپنی پرفارمنس سے دوبارہ پاکستان کے لیے کھیلوں، کیونکہ پرفارمنس ہی ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے کا اصل ذریعہ ہے۔

Related Posts