کراچی والوں کے لیے بڑی خبر! شہر کی سب سے بڑی مویشی منڈی ناردرن بائی پاس پر سجنا شروع ہو چکی ہے اور اس کا باقاعدہ افتتاح 19 اپریل کو میئر مرتضیٰ وہاب کریں گے۔ 1200 ایکڑ پر پھیلی اس منڈی میں بیوپاریوں اور خریداروں کو پہلے سے بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پارکنگ ریٹس گزشتہ برس کے مقابلے میں 50 فیصد کم کر دیے گئے ہیں، موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے پاس بھی آدھی قیمت پر دستیاب ہوں گے۔ جانوروں کی ادویات بھی سستے داموں دی جائیں گی، اور سیکیورٹی کے لیے 20 سے زائد چیک پوائنٹس قائم کیے جا رہے ہیں۔ایڈمنسٹریٹر شہاب علی کے مطابق اب تک 200 سے زائد جانور منڈی میں آ چکے ہیں، اور مزید جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم بیوپاریوں سے جانوروں کے داخلے، پانی اور بجلی کے اخراجات کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔منڈی کی سجاوٹ، سیکیورٹی اور سہولتوں کی بہتری نے شہریوں میں جوش بھر دیا ہے، اور قربانی کے خریداروں نے پہلے سے ہی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے!