Welcome To Qalm-e-Sindh

امریکی خاتون محبت کی شادی کے لیے بھارتی گاؤں پہنچ گئیں

محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، اور یہ کہانی اس کا جیتی جاگتی مثال ہے! ایک امریکی خاتون محبت کی شادی کے لیے بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ایک گاؤں پہنچ گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق، جیکولین فاریرو نامی امریکی خاتون جو ایک فوٹوگرافر ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے بھارتی نوجوان چندن سے جڑی۔ چندن کی سادگی اور دلکش شخصیت نے جیکولین کا دل جیت لیا، اور یوں دونوں کے درمیان محبت کا آغاز ہوا۔ان دونوں کی پہلی بات چیت سے لے کر محبت تک کا سفر تقریباً 14 ماہ میں مکمل ہوا، اور اب یہ دونوں شادی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ جیکولین فاریرو نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ “چندن عیسائی ہے اور اس کی والدہ کی رضا مندی بھی حاصل ہے۔چندن کے ساتھ اپنی عمر کے فرق کے بارے میں جیکولین نے کہا کہ “میں اس سے 9 سال بڑی ہوں، لیکن ہمارے تعلقات پر لوگوں کے مختلف ردعمل آ رہے ہیں۔یہ کہانی اس بات کا ثبوت ہے کہ محبت کی کوئی عمر، مذہب یا سرحد نہیں ہوتی، اور یہ دونوں اپنے رشتہ کو ایک نیا آغاز دینے کے لیے تیار ہیں۔

Related Posts