امریکا میں ایک شہری نے اپنی والدہ کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی، اور اب اس واقعے میں چیٹ جی پی ٹی کو ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے۔
کیلیفورنیا میں دائر مقدمے کے مطابق، 56 سالہ اسٹین ایرک سولبرگ نے اگست 2024 میں اپنی 83 سالہ والدہ سوزین ایڈمز کو گلا گھونٹ کر قتل کیا اور بعد میں خودکشی کرلی۔ مقدمے میں اوپن اے آئی اور مائیکروسافٹ پر الزام لگایا گیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی نے سولبرگ کے وہم اور شک و شبہات کو بڑھاوا دیا۔
مقتولہ کے خاندان کے مطابق، سولبرگ کئی ماہ تک چیٹ جی پی ٹی سے مسلسل بات چیت کرتا رہا، جس سے اس کے بگڑتے ہوئے ذہنی توازن کو نقصان پہنچا۔ مقدمہ ان تازہ ترین کیسز میں شامل ہے جہاں دعویٰ کیا گیا کہ چیٹ جی پی ٹی نے صارفین کو خودکشی پر مائل کیا یا ان کے ذہنی اضطراب میں اضافہ کیا۔














