Welcome To Qalm-e-Sindh

امریکا سے تجارتی جنگ، چین نے ہالی ووڈ فلموں پر پابندی لگا دی

چین نے ہالی ووڈ فلموں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان محصولات کی جنگ ہالی ووڈ تک جا پہنچی۔چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد محصولات میں اضافے کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہالی ووڈ فلموں کی درآمدات پر فوری پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 30 سال سے چین سالانہ 10 ہالی ووڈ فلمیں درآمد کرتا ہے تاہم بیجنگ کی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن (این ایف اے) کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے ٹیرف سے چین میں امریکی سنیما کی طلب متاثر ہو گی، ہم امریکی سنیما کی مانگ کو مزید کم کر دیں گے۔ماہرین کے مطابق چین میں ہالی ووڈ باکس آفس پر منافع حالیہ چند سال میں کم ہوا ہے لہٰذا اس پابندی سے مالی اثرات محدود ہوں گے۔این ایف اے نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ہم مارکیٹ کے قوانین پر عمل کریں گے، شائقین کے انتخاب کا احترام کریں گے اور درآمد کی جانے والی امریکی فلموں کی تعداد کو اعتدال سے کم کریں گے۔

 

Related Posts