اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
خلیج کے خطے میں جاری کشیدگی اور امریکا و ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی مخاصمت کے تناظر میں یکم فروری 2026 سے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات (POL) کی قیمتوں میں 9 روپے 47 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔
متعلقہ حکام کی جانب سے تیار کردہ ابتدائی تخمینوں کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 9.47 روپے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.69 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل (LDO) کی قیمت میں 6.95 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔














