Welcome To Qalm-e-Sindh

افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان نے افغان طالبان کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے عارضی سیز فائر کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے جنگ بندی کی باضابطہ درخواست کی گئی تھی، جس پر پاکستان نے مثبت ردعمل دیتے ہوئے آج شام 6 بجے سے سیز فائر کے آغاز کا اعلان کیا۔ سیز فائر آئندہ 48 گھنٹوں تک مؤثر رہے گا۔

حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد کشیدگی میں کمی لانا اور مسئلے کا پُرامن و تعمیری حل تلاش کرنا ہے۔ وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان تعمیری بات چیت کے ذریعے دیرپا حل کی کوشش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی محمد صادق جبکہ افغان جانب سے ممکنہ طور پر افغان وزیر خارجہ مذاکرات میں شریک ہوں گے۔

Related Posts