Welcome To Qalm-e-Sindh

افغان طالبان نے امریکی ہتھیار دہشتگردوں کو بیچ دیے، برطانوی میڈیا کا دعویٰ

برطانوی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان نے امریکی فوج کے چھوڑے گئے 5 لاکھ ہتھیار دہشت گرد گروپوں کو فروخت یا اسمگل کر دیے۔رپورٹ کے مطابق طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد بڑی تعداد میں امریکی فوجی ساز و سامان لاپتہ ہو گیا، جن میں سے کچھ القاعدہ سے منسلک گروپوں تک بھی پہنچا۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ان تنظیموں کو امریکی اسلحے تک رسائی حاصل ہے۔طالبان نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ وہ تقریباً نصف فوجی ساز و سامان کا حساب نہیں دے سکتے۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ طالبان نے مقامی کمانڈرز کو ہتھیاروں کا 20 فیصد رکھنے کی اجازت دی، جس سے بلیک مارکیٹ کو فروغ ملا۔طالبان کے ترجمان حمد اللہ فطرت نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تمام ہتھیار محفوظ ہیں اور اسمگلنگ کے دعوے بے بنیاد ہیں۔امریکی ادارے سیگار نے بھی ہتھیاروں کی کمی کی نشاندہی کی ہے، جبکہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق افغانستان میں 85 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ چھوڑا گیا۔

Related Posts