کابل: افغان دارالحکومت کابل کے علاقے شہرِ نو میں ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔
افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں جانی نقصان کی تصدیق ہوئی ہے، تاہم ہلاکتوں اور زخمیوں کی حتمی تعداد بعد میں جاری کی جائے گی۔
وزارتِ داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور مزید تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا شہرِ نو کے اس علاقے میں ہوا جو غیر ملکیوں کی رہائش کے باعث جانا جاتا ہے اور کابل کے نسبتاً محفوظ ترین علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
سیکیورٹی ادارے واقعے کی نوعیت اور وجوہات کا تعین کرنے میں مصروف ہیں جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری ہے۔














