Welcome To Qalm-e-Sindh

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ پاکستان میں دہشت گردی کیلئے استعمال ہونے کا انکشاف

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہو رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق افغانستان میں امریکی انخلا کے بعد چھوڑا گیا اسلحہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں ایک بڑی رکاوٹ بن چکا ہے۔ کالعدم تنظیموں ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے دہشت گرد امریکی ساختہ رائفلز، مشین گنز اور اسنائپر ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔

دستیاب معلومات میں بتایا گیا ہے کہ جدید امریکی ہتھیاروں کی آسان دستیابی کے باعث دہشت گرد حملوں کی نوعیت، دائرہ کار اور شدت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس سے سیکیورٹی فورسز کو شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ امریکی انخلا کے وقت افغانستان میں لاکھوں جدید ہتھیار چھوڑے گئے تھے، جو بعد ازاں دہشت گرد گروہوں کے ہاتھ لگے۔ جنوبی وزیرستان اور بلوچستان میں ہونے والے متعدد دہشت گرد حملوں کے دوران یہی جدید اسلحہ استعمال کیے جانے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

خیال رہے کہ حکومتِ پاکستان افغان حکام اور بین الاقوامی برادری کو متعدد بار ٹھوس شواہد فراہم کر چکی ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے، جبکہ کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کیا جا رہا ہے۔

Related Posts