اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانیے کے معاملے پر وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے انفارمیشن ونگ کے درمیان اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی نئی تشکیل دی گئی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں سہیل آفریدی نے خیبر پختونخوا میں ہونے والے ڈرون حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرنے پر زور دیا۔
تاہم شیخ وقاص اکرم سمیت مرکزی انفارمیشن ونگ کے ارکان نے اس مؤقف کی مزاحمت کی اور کہا کہ اگر وزیرِاعلیٰ واقعی اس موقف پر یقین رکھتے ہیں تو انہیں خود یا صوبائی حکومت کے پلیٹ فارم سے اس حوالے سے واضح بیان دینا چاہیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِاعلیٰ نے عوامی سطح پر اپنا مؤقف نرم کر لیا ہے، تاہم بند کمروں میں وہ اب بھی چاہتے ہیں کہ دیگر رہنما وہ بات کہیں جو وہ خود کھل کر کہنے سے گریز کر رہے ہیں














