اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ ججز کی سکیورٹی اچانک واپس لے لی گئی، جس پر عدالتی حلقوں میں تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پولیس کی جانب سے ججز کے ساتھ تعینات گن مین بھی واپس بلا لیے گئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے اس اقدام کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سکیورٹی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے ڈی آئی جی آپریشنز کو ذاتی حیثیت میں فوری طور پر طلب کرتے ہوئے وضاحت طلب کی ہے کہ ججز کی سکیورٹی کیوں اور کس بنیاد پر واپس لی گئی۔
عدالت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ سکیورٹی جیسے حساس معاملے پر کسی قسم کی غفلت یا غیر ذمہ دارانہ رویہ ناقابلِ قبول ہے، اور اس پر مکمل وضاحت پیش کرنا لازم ہے۔














