اسلام آباد: پیر کی دوپہر اسلام آباد اور اس کے اطراف میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کشمیر کا شمال مغربی حصہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق ہنزہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔














