ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے دفاعی نظام نے تبریز کے قریب اسرائیل کا پانچواں ایف 35 ففتھ جنریشن اسٹیلتھ جنگی طیارہ مار گرایا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ طیارہ ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کر رہا تھا جسے مؤثر دفاعی کارروائی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق، ایران نے حالیہ تنازعے کے دوران اب تک پانچ اسرائیلی ایف 35 طیارے مار گرائے جانے کے دعوے کیے ہیں، جب کہ اسرائیلی فوج نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے۔
مزید برآں، ایران نے ایک اسرائیلی ڈرون کو بھی سرحدی خلاف ورزی پر مار گرانے کا اعلان کیا ہے، جس کی تصدیق ایرانی سرکاری میڈیا نے کی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت خطے میں کشیدگی کو بڑھا سکتی ہے، جب کہ امریکی کمپنی جو ایف 35 طیارے تیار کرتی ہے، اس کے شیئرز میں ایران کے دعوؤں کے بعد نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔اس وقت عالمی سطح پر اس تنازعے پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور تمام نظریں خطے کی صورت حال پر جمی ہوئی ہیں۔














