Welcome To Qalm-e-Sindh

اسرائیل غزہ کو نہیں بلکہ ہماری انسانیت کو بھی ختم کر رہا ہے: سوارا بھاسکر

بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی پر شدید غم و غصے کا اظہار کر رہی ہیں۔ انسٹاگرام پر طویل پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ وہ اپنی روزمرہ کی خوشیوں اور سرگرمیوں میں مصروف ہونے کے باوجود غزہ میں جاری ظلم کو نظرانداز نہیں کر سکتیں۔

سوارا بھاسکر نے غزہ میں بے گناہ انسانوں کی ہلاکت، بچوں کی ذبح، اسپتالوں اور اسکولوں پر بمباری اور صحافیوں کے قتل کو جنگی جرائم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ “ہم سب آہستہ آہستہ بے حس ہو رہے ہیں اور اسرائیل صرف غزہ یا فلسطین کو نہیں بلکہ ہماری انسانیت کو بھی ختم کر رہا ہے۔”

اداکارہ نے مزید کہا کہ “صرف سوشل میڈیا یا آن لائن شاپنگ انسانیت کو نہیں بچا سکتی، ہمیں نسل کشی کے خلاف آواز اٹھانی ہوگی۔”

غزہ میں روزانہ درجنوں بے گناہ افراد مارے جا رہے ہیں، جن میں بچے بھی شامل ہیں، اور سوارا نے اس ظلم کے خلاف عالمی برادری کو جاگنے کی دعوت دی۔

Related Posts