امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مشرق وسطیٰ میں امن کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جلد ہی ویسا ہی تاریخی معاہدہ ہو گا جیسا بھارت اور پاکستان کے درمیان کرایا گیا تھا۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ملاقاتیں اور بات چیت جاری ہیں اور انہیں یقین ہے کہ یہ امن ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے معاہدے میں امریکا نے اہم کردار ادا کیا تھا، اور اسی ماڈل کو ایران اور اسرائیل کے تعلقات میں بھی اپنایا جائے گا۔سابق صدر نے اپنی پہلی صدارت کے دوران مختلف ممالک کے درمیان کئی امن معاہدوں کی کامیابی کا حوالہ دیا، جن میں سربیا اور کوسوو، اور مصر اور ایتھوپیا شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کوششوں کو بہت کم کریڈٹ ملا، لیکن عوام ان کو سمجھتے ہیں۔
ٹرمپ نے اپنے بیان کے آخر میں کہا، “مشرق وسطیٰ کو پھر سے عظیم بناؤ” ان کا مشن ہے، جس میں ایران اور اسرائیل کے درمیان امن شامل ہے۔یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی اپنی انتہا پر ہے اور عالمی برادری اس تنازعے کے پائیدار حل کی تلاش میں مصروف ہے۔