Welcome To Qalm-e-Sindh

اداکارہ نوینا بولے نے ساجد خان پر ہراسانی کا الزام عائد کر دیا

بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ نوینا بولے نے ایک حالیہ انٹرویو میں ہدایتکار ساجد خان پر کاسٹنگ کاؤچ کے تحت ہراسانی کا الزام لگایا ہے۔

نوینا کے مطابق یہ واقعہ 2004 یا 2006 کے دوران پیش آیا جب ساجد خان فلم ہے بےبی پر کام کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ساجد نے پروجیکٹ کے بہانے انہیں بلایا، مگر ملاقات کے دوران قابلِ اعتراض مطالبات کیے، جنہیں انہوں نے مسترد کر دیا اور وہاں سے نکل آئیں۔

اداکارہ نے مزید انکشاف کیا کہ ساجد خان نے اس واقعے کے بعد انہیں مسلسل فون کیے اور ایک سال بعد دوبارہ کردار کی پیشکش کی، جس پر نوینا نے شدید ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے رابطہ ختم کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ساجد خان غالباً کئی خواتین کو نشانہ بنا چکے ہیں کیونکہ وہ یہ بھی بھول گئے کہ وہ پہلے بھی انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کر چکے تھے۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ساجد خان پر ایسے الزامات لگے ہوں۔ 2018 میں ’می ٹو‘ مہم کے دوران بھی متعدد خواتین نے ان پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے۔

Related Posts