Welcome To Qalm-e-Sindh

آکسفورڈ یونین کے مباحثے سے بھارتی وفد آخری لمحے پر فرار، پاکستان کو بلامقابلہ کامیابی

آکسفورڈ یونین کے ایک اہم اور طے شدہ مباحثے سے بھارتی وفد عین وقت پر دستبردار ہوگیا، جس کے نتیجے میں پاکستان کو بلامقابلہ فتح حاصل ہوئی۔

پاکستان ہائی کمیشن لندن کے مطابق مباحثہ بھارت کی پاکستان سے متعلق پالیسی اور اس میں عوامی جذبات کو استعمال کرنے کے طریقوں پر ہونا تھا۔ اس مباحثے میں پاکستان کی جانب سے جنرل (ر) زبیر محمود حیات اور سابق وزیرِ خارجہ حنا ربانی کھر نے شرکت کی، جبکہ پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ بھارتی نمائندے مباحثے میں شرکت کی ہمت نہ کرسکے اور پہلے سے طے شدہ سیشن سے اچانک دستبردار ہوکر پسپائی اختیار کی، جس سے ان کے مؤقف کی کمزوری اور دلیل کی کمی واضح ہوگئی۔ پاکستان ہائی کمیشن کے مطابق بھارتی رہنما میڈیا پر بلند بانگ دعوے تو کرتے ہیں، مگر علمی سطح پر مکالمے اور جواب دینے سے گریزاں نظر آئے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پاکستان نے دلیل، مکالمے اور قانونی نقطۂ نظر کی بنیاد پر مکمل تیاری کی تھی، تاہم بھارتی وفد نے مباحثہ شروع ہونے سے پہلے ہی خود کو پیچھے ہٹا کر پوری کارروائی سبوتاژ کردی۔ غیر جانبدار فورم پر عدم شرکت نے بھارتی بیانیے پر اپنے عوام کے سامنے بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

Related Posts