Welcome To Qalm-e-Sindh

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم فیصل راٹھور نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے عہدے کا باضابطہ حلف اٹھا لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے راجہ فیصل راٹھور سے وزارتِ عظمیٰ کا حلف لیا۔ تقریب میں گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور، ارکانِ اسمبلی، اعلیٰ سول حکام اور عسکری قیادت شریک تھی۔

آزاد کشمیر کے 16ویں وزیراعظم بننے والے فیصل راٹھور نے حلف اٹھانے کے بعد کہا کہ وہ آصف علی زرداری، فریال تالپور اور بلاول بھٹو زرداری کے شکر گزار ہیں جنہوں نے انہیں اس اہم ذمہ داری کے لیے منتخب کیا۔

انہوں نے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فوج جانوں کی قربانیاں دے کر وطن کا دفاع کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے عوام کے ساتھ اپنا رشتہ مزید مضبوط کرنے کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد 36 ووٹوں سے کامیاب ہوئی تھی، جبکہ مخالفت میں صرف دو ووٹ ڈالے گئے تھے۔

Related Posts