آزاد کشمیر میں جاری عوامی مظاہروں کے پرامن حل کے لیے اعلیٰ سطحی حکومتی مذاکراتی ٹیم مظفر آباد پہنچ گئی ہے، جس میں وفاقی وزرا، پارلیمانی نمائندگان اور وزیراعظم آزاد کشمیر شامل ہیں۔
حکام کے مطابق وفد عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت سے ملاقات کرے گا اور باقی ماندہ مطالبات پر بات چیت کی جائے گی تاکہ مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکے۔
وفد میں شامل اہم رہنماؤں میں چوہدری انوار الحق، رانا ثنااللہ، طارق فضل چوہدری، احسن اقبال، سردار یوسف، راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ شامل ہیں۔














