Welcome To Qalm-e-Sindh

آخرکار! لائبہ خان نے شوبز چھوڑ کر شادی کرنے کا ارادہ کر لیا، تو کون ہوگا اُن کا شوہر؟

پاکستان کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ لائبہ خان نے حال ہی میں اپنے مداحوں کو حیران کن خبر دی ہے کہ وہ جلد شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور شوبز کو خیر باد کہہ سکتی ہیں۔لائبہ خان نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ ان کی زندگی میں ایک نیا باب شروع ہونے والا ہے اور وہ شادی کے بعد اپنی ذاتی زندگی پر زیادہ توجہ دیں گی۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ شادی کے لیے وہ کسی ایسے شخص کو ترجیح دیں گی جو نہ صرف انہیں عزت دے بلکہ ان کے خاندان کی بھی عزت کرے۔لائبہ خان کا کہنا ہے کہ شوبز میں قدم رکھنے کے بعد انہوں نے پہلے ہی طے کر لیا تھا کہ وہ اس شعبے میں 5 سال سے زیادہ نہیں رہیں گی، اور اب وہ اس فیصلے کے قریب پہنچ چکی ہیں۔ شادی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ جلد ہی اپنے شریکِ حیات کا انتخاب کرلیں گی، لیکن اس وقت تک انہوں نے اس حوالے سے کسی کا نام نہیں لیا۔اب سب کی نظریں اس بات پر ہیں کہ آخرکار لائبہ خان کے شریکِ حیات کون ہوں گے؟ کیا وہ کسی معروف شخصیت سے شادی کریں گی یا پھر ان کا انتخاب کسی عام شخص کا ہوگا؟ وقت ہی بتائے گا!

 

 

Related Posts