Welcome To Qalm-e-Sindh

آئی جی سندھ کا بڑا فیصلہ: ہیلمٹ نہ ہونے پر موٹر سائیکل روک کر واپس بھیجا جائے گا!

سندھ کے آئی جی غلام نبی میمن نے ٹریفک قوانین پر سختی کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر کسی کے پاس ہیلمٹ نہیں ہوگا تو اُس کی موٹر سائیکل کو روک کر اُسے واپس بھیجا جائے گا تاکہ وہ اپنا ہیلمٹ لے کر آئے۔

ٹریفک پولیس عوام دوست بنے گی!”

غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ٹریفک پولیس عوام کے ساتھ دوستانہ رویہ اپنائے، مگر قوانین کی سختی میں کمی نہیں کی جائے گی۔

2 ہزار نئے تفتیشی افسر بھرتی کیے جائیں گے:

آئی جی سندھ نے بتایا کہ 2 ہزار نئے تفتیشی افسر (اے ایس آئی) بھرتی کیے جائیں گے، جس سے ٹریفک کی نگرانی میں بہتری آئے گی اور پولیس کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔

پولیس افسران کے خلاف سخت کارروائیاں جاری:

غلام نبی میمن نے مزید کہا کہ اگر کوئی پولیس افسر جرم میں ملوث ہو گا تو اُس کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔ اب تک 640 پولیس افسران کے خلاف کیسز درج ہو چکے ہیں اور ان کے خلاف تیزی سے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

 

Related Posts